زونگ فورجی نے ایس ایم ایز کے لئے جدید ایکسپیرینس زون متعارف کرادیا

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):زونگ فورجی کی جانب سے اسلام آباد میں واقع اپنے کسٹمرسروس سنٹر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے بزنسز (ایس ایم ایز ) کے لئے ایک جدید بزنس سالوشنز ایکسپیرینس زون قائم کر دیا گیاہے جس کا مقصد پاکستان میں کاروباری شعبے کی ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینا ہے۔ یہ اقدام زونگ فورجی کی کنکٹیویٹی فراہم کرنے والی کمپنی سے مکمل ڈیجیٹل سروسز کمپنی میں تبدیل …

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):زونگ فورجی کی جانب سے اسلام آباد میں واقع اپنے کسٹمرسروس سنٹر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے بزنسز (ایس ایم ایز ) کے لئے ایک جدید بزنس سالوشنز ایکسپیرینس زون قائم کر دیا گیاہے جس کا مقصد پاکستان میں کاروباری شعبے کی ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینا ہے۔

یہ اقدام زونگ فورجی کی کنکٹیویٹی فراہم کرنے والی کمپنی سے مکمل ڈیجیٹل سروسز کمپنی میں تبدیل ہونے کی کوششوں کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔منگل کو جاری بیان کے مطابق اس خصوصی تجرباتی زون کے قیام کے ذریعے زونگ فورجی نے مقامی کاروباروں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اپنانے میں مدد دینے کے اپنے عزم کو مزید تقویت دی ہے۔

اب چھوٹے اور درمیانے درجے کے بزنس سے منسلک صارفین اس سنٹر پر آ کر زونگ فورجی کے جدید ترین انٹرپرائز سالوشنز بشمول تیز رفتار کنکٹیویٹی اور کاروبارکی کارکردگی بڑھانے والے ڈیجیٹل ٹولز کا براہ راست مشاہدہ اور تجربہ کر سکتے ہیں۔

زونگ کے ہیڈ آف بزنس سالوشنز محمد فاروق رضا خان نے کہاکہ زونگ فورجی میں ہم ایک ایسا مستقبل بنانا چاہتے ہیں جہا ں چھوٹا یا بڑا،ہر قسمی کاروبار جدید ڈیجیٹل سالوشنزتک رسائی حاصل کر کے ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے، یہ نیا زون ہماری سروسز کو صارفین کے اور زیادہ قریب لاتا ہے جس سے وہ ہمارے ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں شامل ہوسکتے ہیں اور اسے سمجھ کراس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

زونگ کے ہیڈ آف سیلز توصیف الرحمان خان نے اس اقدام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ بزنس سالوشنز کو براہ راست ایس ایم ایز تک پہنچانا اس بات کی علامت ہے کہ ہم اپنے صارفین کے ساتھ پراڈکٹس کے لین دین کے علاوہ اعتماد اورحقیقت پر مبنی شراکت داری بھی قائم کرنا چاہتے ہیں، یہی وہ راستہ ہے جس کی مدد سے ہم ڈیجیٹل ترقی کو ممکن بناسکتے ہیں۔اسلام آباد میں قائم کیا جانے والا زونگ فورجی کایہ پہلا تجرباتی مرکز ہے جبکہ مستقبل میں پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی ایسے مراکزقائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ کاروباری اداروں کو ڈیجیٹل صلاحیتوں کی تفریق سے نکال کر ایک جدید، مربوط اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار معیشت کی جانب گامزن کیا جا سکے۔