اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):زونگ فورجی نے ”میشن بازار2025“ کے ساتھ بطور آفیشل ٹائٹل پارٹنر شراکت داری کی ہے جس کا مقصد شرکاء کو بہترین کنیکٹویٹی فراہم کرنا ہے، یہ شراکت داری، خواتین کی زیر قیادت بزنسزکو بااختیار بنانے اور ڈیجیٹل طریقے سے ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے زونگ فورجی کے عزم کا اظہار ہے۔ پیر کو جاری بیان کے مطابق میشن بازار ایک معروف پلیٹ فارم ہے جو خواتین کاروباری شخصیات اور چھوٹے بزنسز کو اپنی مصنوعات و سروسز کی نمائش، نیٹ ورکنگ اور مختلف طبقات سے رابطے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
2025 کے ایڈیشن میں فیشن، خوراک، موسیقی اور تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار امتزاج دیکھنے میں آیا جس نے اختراع، شمولیت اور کمیونٹی اسپرٹ کو فروغ دیا۔ زونگ فورجی نے اس ایونٹ میں (زی سٹریٹ بائے زونگ ) کے نام سے شرکت کی۔یہ ایک منفرد تجرباتی زون تھا جو خاص طور پر موجودہ دور کے نوجوانوں کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
اس جگہ میں وی آر گیمز، انٹرایکٹو فوٹو بوتھ اور زونگ کی تازہ ترین ڈیجیٹل سروسز کا عملی تجربہ شامل تھا، جس نے نوجوان صارفین کی دلچسپی اور تجسس کواپنی طرف متوجہ کیا۔زونگ فورجی کی ترجمان اندلیب اسلم نے اس شراکت داری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میشن بازار کے ساتھ ہماری شراکت داری زونگ کے اس پختہ عزم کی مظہر ہے کہ ہم خواتین کاروباری افراد کو بااختیار بنائیں اور ٹیکنالوجی کے ذریعے شمولیتی ترقی کو فروغ دیں،
ہم ثقافت، تخلیق اور کنیکٹویٹی کو یکجا کر کے نہ صرف چھوٹے کاروباروں کی معاونت کر رہے ہیں بلکہ لوگوں اور امکانات کے مابین بامقصد تعلقات بھی قائم کر رہے ہیں۔زونگ فورجی نے اس شراکت کے ذریعے پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی میں قائدانہ کردار ادا کرنے والے برانڈ کے طور پر اپنی پوزیشن مستحکم بنائی ہے۔زونگ فوجی، معیار کی فراہمی، کاروباری مواقع کو فروغ دینے اور تنوع و ثقافت کو فروغ دینے کے مشن پر گامزن ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604287