12.7 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںزکریا یونیورسٹی ملتان کو چھ ماہ کے اندر مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ...

زکریا یونیورسٹی ملتان کو چھ ماہ کے اندر مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ کر دیا جائے گا،وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال

- Advertisement -

ملتان۔ 22 فروری (اے پی پی):وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر زبیر اقبال نے کہا ہے زکریا یونیورسٹی اس خطے کی اہم یونیورسٹی ہے،جسے آئندہ چھ ماہ کے اندر مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ کر دیاجائے گا،سٹوڈنٹس فیسلیٹیشن سنٹر کا قیام اس سلسلے کی ایک کڑی ہے اور ایک ہفتہ کے اندر جدید تقاضوں کے مطابق تیار کردہ زکریا یونیورسٹی کی نئی ویب سائیڈ کو بھی لانچ کر دیا جائے گا،جس میں زکریا یونیورسٹی سے متعلق تمام تازہ ترین تفصیلات موجود ہوں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں زکریا یونیورسٹی کےانسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے سالانہ ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وائس چانسلر نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس زکریا یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے خاص طور پر فی میل طالبات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کہ آج کی تقریب میں 70 فیصد طالبات نے مختلف پروگرامز میں پوزیشنز حاصل کی ہیں،طالبات کی صلاحیتوں کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ ہمارا مستقبل روشن ہے۔ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس ڈاکٹر احمد تسمان پاشا کی کاوشوں کو سراتے ہوئے انہوں نے کہا ڈاکٹر احمد تسمان نے ایک بہترین تقریب کا انعقاد کیا جس میں طلبہ و طالبات کو تفریح کے ساتھ ساتھ مفید معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

- Advertisement -

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس ڈاکٹر احمد تسمان پاشا نے کہا کہ ان کا ڈیپارٹمنٹ اس خطے میں اعلی تعلیم کےحصول کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے ٹاپ کلاس اداروں میں انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات اہم عہدوں پر تعینات ہو کر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس سے فارغ التحصیل گریجویٹس نہ صرف زکریا یونیورسٹی کا نام روشن کر رہے ہیں بلکہ وہ انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے ایمبیسڈرز بھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس ویمن ایمپاورمنٹ پر یقین رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج کے سالانہ ایونٹ کو کامیاب کرانے والی ٹیم میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے،جنہوں نے اپنی محنت کے بل بوتے پر اس پروگرام کو کامیاب کروایا ہے۔انہوں نے کہا کہ بینکنگ اینڈ فنانس بہت جلد جاب فیئر کا انعقاد کروائے گا،جس سے طلبہ و طالبات کو اچھی نوکریاں میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل لنکجز کو مضبوط کرنے کے لیے تمام انڈسٹریز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور مستقبل میں اس لنک کے ذریعے ہم اپنے طلبہ و طالبات کو اچھی جابز اور انٹرن شپ دلوانے میں کامیاب ہوں گے۔

سالانہ ڈنر میں پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ کوثر پروفیسر ڈاکٹر حسن بچہ پروفیسر ڈاکٹر محمد صادق شاہد پروفیسر ڈاکٹر آ صف یاسین ڈاکٹر محمد عرفان ڈاکٹر محمد حارث رائمہ عدیل مریم عارف کے علاوہ صنعتکار وں تاجروں اورمختلف بینکوں کے ریجنل ہیڈز نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564886

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں