20.5 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 17, 2025
ہومعلاقائی خبریںزہریلا دودھ پینے سے تین بچوں کی حالت غیر، دودھ میں چھپکلی...

زہریلا دودھ پینے سے تین بچوں کی حالت غیر، دودھ میں چھپکلی گر گئی

- Advertisement -

وزیرآباد۔ 08 اپریل (اے پی پی):زہریلا دودھ پینے سے تین بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔ دودھ میں چھپکلی گر گئی، ماں نے لاعلمی میں بچوں کو پلا دیا۔ تینوں کم سن بچوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ تھانہ سٹی کے علاقے شیش محل میں پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے علاقہ شیش محل میں سجاد نامی شہری کے گھر زہریلا دودھ پینے سے تین بچوں کی حالت غیر ہوگئی ۔

کچن میں رکھے دودھ کے برتن میں چھپکلی گر گئی تھی جس سے لاعلم ماں نے دودھ بچوں کو پلا دیا۔ بچوں کی حالت غیر ہونے پر صورت حال واضح ہوئی۔ متاثرہ بچوں میں 6 سالہ صدیق، 3 سالہ عمر اور 2 سالہ عارفہ شامل ہیں۔ بچوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر بچوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579490

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں