زیادہ گندم اگاؤ مہم ضلع چنیوٹ میں زورو شور سے جاری

101

چنیوٹ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر شہباز احمد نے کہا ہے کہ زیادہ گندم آگاؤ مہم ضلع چنیوٹ میں زورو شور سے جاری ہے۔

گندم ہماری خوراک کا اہم جُز ہے، گندم کی زیادہ پیداوار میں اضافہ ملکی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، محکمہ زراعت اپنے پیارے کاشتکار بھائیوں کے تعاون سے گندم کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لیے سر گر م ہے، اس سلسلے میں بھر پور سوشل، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا مہم کے ساتھ ساتھ فیلڈ میں کاشتکاروں کی مکمل رہنمائی کے لیے فارمر ٹریننگ پروگرامز کا اہتمام کیا جا رہا ہے، ایسا ہی ایک فارمر ڈے موضع ہرسہ بھولہ تحصیل بھوآنہ میں منعقد کیا گیا،جس میں علاقے کے کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروگرام میں شریک کاشتکاروں کو گند م کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

حکومتِ پنجاب کی طرف سے کاشتکاروں کی بہتری کے لیے زرعی آلات، گرین ٹریکٹر اور کسان کارڈ کا مکمل تعارف کروایا گیا۔زیادہ آگاؤ مہم کے سلسلے میں زیادہ گندم کاشت کرنے والے کاشتکاروں کے لیے لیزر لیول اور ٹریکٹر جیسے انعاما ت کا ذکر کیا گیا۔