38.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومزرعی خبریںزیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کو ٹریکٹرز سمیت زرعی آلات فراہم کئے...

زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کو ٹریکٹرز سمیت زرعی آلات فراہم کئے جائیں گے ،میاں یاور زمان

- Advertisement -

اوکاڑہ۔ 06 دسمبر (اے پی پی):اوکاڑہ ، زیادہ گندم اگاؤ مہم کے سلسلے میں چک نمبر 48تھری آر نیامی میں کسانوں کے ایک بڑے اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی میاں یاور زمان تھے۔ محکمہ زراعت توسیع کے ماہرین کی جانب سے گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی اور وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات کے بارے میں کسانوں کی رہنمائی کی گئی جبکہ سموگ پر قابوپانے کے لئے کاشتکاروں کو آگاہی فراہم کی گئی۔

ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد یاور زمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف شعبہ زراعت میں انقلابی اقدامات کر رہی ہیں۔ زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی حکومت پنجاب کی جانب ٹریکٹرز سمیت زرعی آلات فراہم کئے جائیں گے اور اس کے ساتھ کسان کارڈ کے ذریعہ بھی کسانوں و کاشتکاروں کو مراعات فراہم کی جا رہی ہیں۔

- Advertisement -

ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن ساہیوال چوہدری شہباز اختر نے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ سکیم باالخصوص 25 ایکڑ سے زائد گندم کاشت کرنے والے کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر اور ساڑھے بارہ ایکڑ سے زائد گندم کاشت کرنے والے کاشتکاروں کو مفت لیزر لینڈ لیولربذریعہ قرعہ اندازی کے بارے میں کسانوں کو آگاہ کیا۔

چوہدری محمداعجاز، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ضلع اوکاڑہ نے سموگ کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی جبکہ محمد ندیم اقبال اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع اوکاڑہ نے گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی کو تفصیل سے بیان کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=532933

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں