34.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومقومی خبریںزیتون کے شعبہ کی ترقی سے خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے...

زیتون کے شعبہ کی ترقی سے خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی نئی راہیں کھلی ہیں ، رانا تنویر حسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ زیتون کی ویلیو ایڈیشن چین نے پاکستان کی معیشت میں نئی روح پھونک رہی ہے ،زیتون کے شعبہ کی ترقی سے خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی نئی راہیں کھلیں ہیں ،پاکستانی ایل او برانڈ کی عالمی سطح پر کامیابی پاکستانی زیتون کا فخر ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے زابست میں "اُڑان پاکستان”سٹارٹ اپ وژن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت زیتون کی پیداوار اور کاشت کے فروغ کے لئے موثر انداز سے کام کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس شعبے کی ترقی سے نئی نسل کے کاروبار اور روزگار کے مواقع بڑھے ہیں ،85 سے زائد زیتون سٹارٹ اپس ای کامرس کے ذریعے فعال ہیں۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ زیتون کی صنعت روزگار برآمدات اور جدت کا نیا ذریعہ ہے ،زیتون کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے، ڈیجیٹل دور میں زراعت اور تجارت کا امتزاج ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ زیتون سے خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی نئی راہیں کھلی ہیں ،زیتون کی ویلیو ایڈیشن پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے ،ایل او برانڈ کی عالمی سطح پر کامیابی پاکستانی زیتون کا فخر ہے، حکومت معیاری زیتون مصنوعات کے فروغ کے لئے پُرعزم ہے اور اس سلسلے میں موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے ،زیتون کی کاشت سے غیر پیداواری زمین کارآمد ہو رہی ہے ،پاکستان موسمیاتی طور پر زیتون کی کاشت کے انتہائی موزوں ملک ہے ،پیدوار اور کاشت میں اضافے ،زیتون ویلیو چین میں نجی شعبے کی شمولیت خوش آئند ہے ۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کاروبار کی ترقی کے نئے دروازے ہیں جس سے اپنی مصنوعات کی بہتر انداز میں نئی منڈیوں تک رسائی ممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ زیتون کی پراسیسنگ، برانڈنگ اور برآمدات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، وزارت زیتون کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ہے جس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ زیتون کی صنعت پاکستان کے زرعی انقلاب کی نمائندہ ہے ،زیتون کے شعبے میں عالمی معیار کے مطابق اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ اس شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600153

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں