لاہور۔24 جون (اے پی پی )وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے ملاقات کی ، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، اس موقع پر شاہ محمود قریشی اور اعجازاحمدچوہدر ی کا مشترکہ کہنا تھاکہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج آئے روز نوجوانوں کو شہید کررہی ہے، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بھارت کو کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا حساب دینا پڑے گا، وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے، جنوبی ایشیائی میں امن کے قیام کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا اشد ضرور ی ہے، بھارت کی طرف سے ایل او سی مسلسل خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔