زیرگردش کرنسی، زروسیع اوربینکوں کے کھاتوں میں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ

99
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):زیرگردش کرنسی، زروسیع اوربینکوں کے کھاتوں میں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق 28مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں زیرگردش کرنسی کاحجم 10157ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 3.1فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 9852ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا،جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طورپر11فیصدکااضافہ ہواہے۔

اعدادوشمارکے مطابق 28مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں زروسیع(ایم ٹو) کاحجم 37375ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 3فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ میں زروسیع کاحجم 36299ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا،جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زروسیع میں مجموعی طورپر4.2فیصداضافہ ہواہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 28مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے کھاتوں کاحجم 27148ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2.9فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ کے اختتام پربینکوں کے کھاتوں کاحجم 26393ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا، جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک بینکوں کے کھاتوں میں مجموعی طورپر1.8فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔