زیرگردش کرنسی اورزروسیع(ایم ٹو) میں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ،بینکوں کے کھاتوں میں کمی

10
Circulating currency
Circulating currency

اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):زیرگردش کرنسی اورزروسیع(ایم ٹو) میں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ جبکہ بینکوں کے کھاتوں میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 6جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 10834ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 5.5فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 10266ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا، جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طورپر18.4فیصداضافہ ہواہے۔

اعدادوشمارکے مطابق 6جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں زروسیع(ایم ٹو) کاحجم 38088ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے 38084کے مقابلہ میں معمولی زیادہ ہے۔جاری مالی سا ل کے آغاز سے لیکراب تک زروسیع میں مجموعی طورپر6.1فیصدکااضافہ ہواہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 6جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے کھاتوں کاحجم 27208ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں بینکوں کے کھاتوں کاحجم 27770ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا،جاری مالی سال کے آغاز سے لیکراب تک بینکوں کے کھاتوں میں مجموعی طورپر2فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔