زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پر1.4فیصدکی کمی، زروسیع میں 1.2 فیصدکااضافہ

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پر1.4فیصدکی کمی جبکہ زروسیع میں 1.2 فیصدکااضافہ ریکارڈ کیاگیاہے ۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 30 اگست 2024کوختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 8879ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.4فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں زیرگردش کرنسی کاحجم 9010 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک …

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پر1.4فیصدکی کمی جبکہ زروسیع میں 1.2 فیصدکااضافہ ریکارڈ کیاگیاہے ۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 30 اگست 2024کوختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 8879ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.4فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں زیرگردش کرنسی کاحجم 9010 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں 3فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 30اگست کوختم ہونےوالے ہفتہ میں زروسیع (ایم ٹو) کاحجم 35623 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.2فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ایم ٹو کاحجم 35190 ارب روپے تھا۔ جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک ایم ٹوکے حجم میں 2.6فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 30اگست 2024 کو ختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے ڈیپازٹس کامجموعی حجم 26623 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2.3فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کاحجم 26031 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا، جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک بینکوں کے ڈیپازٹس میں 2.4فیصدکی کمی ہوئی ہے۔