35.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومتجارتی خبریںزیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ، زروسیع (ایم ٹو) اوربینکوں...

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ، زروسیع (ایم ٹو) اوربینکوں کے ڈیپازٹس میں کمی

- Advertisement -

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ جبکہ زروسیع (ایم ٹو) اوربینکوں کے ڈیپازٹس میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 4اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 10324ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.6فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 10157ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا، جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زیرگردش کرنسی میں مجموعی طورپر12.8فیصدکااضافہ ہواہے،

اعدادوشمارکے مطابق 4اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں زروسیع (ایم ٹو)کاحجم 37214ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.4فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں زروسیع کاحجم 37375ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا،جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زروسیع میں مجموعی طورپر3.7فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

- Advertisement -

سٹیٹ بینک کے مطابق 4اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 26837ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.1فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 27148ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا، جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک بینکوں کے کھاتوں میں مجموعی طورپر0.6فیصدکااضافہ ہواہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582677

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں