زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیاد پر کمی ، زر وسیع میں اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

151

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیاد پر کمی اور زر وسیع میں اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق 2 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 9045 ارب روپے ریکارڈکیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.3 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 9070 ارب روپے ریکارڈکیا گیا تھا۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک زیر گردش کرنسی کے حجم میں 1.2 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 2 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں زروسیع (ایم ٹو) کا حجم 35412 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.9 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں زروسیع کا حجم35090 ارب روپے ریکارڈکیاگیا ۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک زروسیع میں مجموعی طورپر 3.1 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 2 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کا حجم 26217 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.3 فیصد زیادہے ، پیوستہ ہفتے بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کا حجم 25872 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک بینکوں کے ڈیپازٹس میں مجموعی طورپر 3.8 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔