23.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومتجارتی خبریںزیر گردش کرنسی ، زر وسیع اور بینکوں کے ڈیپازٹس میں ہفتہ...

زیر گردش کرنسی ، زر وسیع اور بینکوں کے ڈیپازٹس میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی

- Advertisement -

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):زیر گردش کرنسی ، زر وسیع اور بینکوں کے ڈیپازٹس میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق 11 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 10215 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 1.1 فیصد کم ہے۔

کیلنڈر سال کے آغاز سے لے کر اب تک زیر گردش کرنسی میں مجموعی طورپر 12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 11 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں زر وسیع (ایم ٹو) کا حجم 36926 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.8 فیصد کم ہے۔ کیلنڈر سال کے آغاز سے لے کر اب تک ایم ٹو میں مجموعی طورپر 2.4 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔

- Advertisement -

سٹیٹ بینک کے مطابق 11 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 26660 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.7 فیصد کم ہے۔ کیلنڈر سال کے آغاز سے لے کر اب تک بینکوں کے ڈیپازٹس میں مجموعی طورپر 0.8 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585674

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں