زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.5 فیصد کی کمی ریکارڈ

114
Circulating currency
Circulating currency

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.5 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 19 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زیر گردش کرنسی کا حجم 9228 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.5 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 9271 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک زیر گردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طورپر 0.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق 19 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زروسیع (ایم ٹو) کا حجم 35286 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.3 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ایم ٹو کا حجم 35385 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک ایم ٹو میں مجموعی طورپر 3.5 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق 19 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کا حجم 25910 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.2 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 25966 ارب روپے تھا۔ جاری مالی سال کے آغا ز سے لے کر اب تک بینکوں کے ڈیپازٹس میں 4.9 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔