زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیاد پر کمی ہوئی،حجم 9127 ارب روپے رہا، سٹیٹ بینک

114
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیاد پر کمی ہوئی،حجم 9127 ارب روپے رہا ۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کےمطابق 16 اگست 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 9127 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.4 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 9166 ارب روپے تھا۔ جاری مالی سال کے آغازپر زیر گردش کرنسی کاحجم 9153 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا اور مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک زیر گردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طور پر 0.3 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق 16 اگست کوختم ہونےوالے ہفتے میں زر وسیع (ایم ٹو) میں ہفتہ وار بنیاد پر 0.3 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ، 16 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ایم ٹو کاحجم 35331 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے اختتام پر 35454 ارب روپے تھا۔ جاری مالی سال کے آغاز پر ایم ٹو کا حجم 36585 ارب روپے ریکارڈکیاگیا، مالی سال کے آغازسے اب تک ایم ٹو میں مجموعی طورپر 3.4 فیصد کمی ہوئی ۔

اعدادوشمار کے مطابق 16 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں بینکوں کے پاس ڈیپازٹس کا حجم 26055 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.3فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے کے اختتام پر بینکوں کے پاس ڈیپازٹس کامجموعی حجم 26140 ارب روپے ریکارڈکیا گیا۔ جاری مالی سال کے آغاز سے اب تک بینکوں کے ڈیپازٹس میں مجموعی طورپر 4.4 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔