سائبر اسپیس،ہم نصیب معاشرہ بنی نوع انسان کے بہتر مستقبل میں مدد کرے گا، چینی میڈیا

96
Chinese President
Chinese President

بیجنگ۔9نومبر (اے پی پی):2023 ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس ووچن سمٹ کی افتتاحی تقریب سے اپنے ورچوئل خطاب میں چین کے صدر شی جن پنگ نے زیادہ جامع، فائدہ مند اورخوشحال، زیادہ پرامن اور محفوظ، اور زیادہ مساوی اور بشمول سائبر اسپیس تشکیل دینے کے 3 اقدامات پیش کئے ، جو سائبر اسپیس میں ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے کے لئے اہم رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

رواں سال ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس کی ووچن سمٹ کا 10 واں سال ہے۔ 2014 میں پہلی ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس کے انعقاد کے بعد سے صدر شی جن پنگ نے کلیدی ورچوئل خطاب کیا ۔ شی جن پنگ کی جانب سے پیش کردہ عالمی انٹرنیٹ کی ترقی و حکمرانی کے لئے4اصول اور 5 نکاتی تجاویز کے ساتھ ساتھ سائبر اسپیس میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے تصور کو عالمی پیمانے پر تسلیم کیا گیا ہے بلکہ پزیرائی ملی ہے۔

آج کی دنیا میں، انٹرنیٹ کے میدان میں غیر متوازن ترقی، نامکمل قواعد اور غیر معقول نظم و نسق سمیت دیگر مسائل روزبروز نمایاں ہو رہے ہیں اور سائبر بالادستی عالمی امن و ترقی کے لئے نیا خطرہ بن گئی ہے۔