سرگودھا۔12 اگست(اے پی پی )قومی اسمبلی کی جانب سے سائبر کرائم بل کی منظوری سے دہشت گردی کے ساتھ معاشرتی برائیوں اور غیر ریاستی عناصر کی سرکوبی میں مدد ملے گی ۔دہشت گردی کے خاتمے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں وہ انسانیت کا دشمن ہے ۔ معاشرے کے اندر آپس میں فرقہ واریت ، سیاسی فروعی اختلافات کو بھلا کر ہم آہنگی اور بھائی چارہ کی فضاءکو پروان چڑھانا ہو گا ۔ ان خیالات کااظہاروفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ونشریات محسن شاہ نواز رانجھا نے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت اور افواج پاکستان نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردوں کا خاتمہ کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب قومی قیادت کا متفقہ ایجنڈا ہے جو کامیابی سے جاری ہے ۔