ماسکو ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) سائبیریا میں روسی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے15 فوجی زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ سخا کے علاقے تکسی میں پیش آیا جہاں الیوشین18 طیارے نے ایمرجنسی لینڈنگ کی، طیارے پر 32 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔ حکام کے مطابق حادثے میں تمام افراد زندہ بچ گئے تاہم 16 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں 15 فوجی اہلکار شامل ہیں۔