لاہور۔26 اکتوبر(اے پی پی )نیسلے پاکستان نے جن بچوں کو غذائیت سے متعلق تعلیم دی ہے ان کی تعداد دو برسوں میں دوگنا ہو گئی ہے اور اس سال نیسلے ہیلدی کڈزڈے کی کامیابی کا جشن منایا گیا۔ اس موقع پروفاقی وزیر برائے ہیلتھ سائنسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈنیشن سائرہ افضل تارڑ مہمانِ خصوصی تھیں۔ پروگرام نیسلے کا عالمی اقدام ہے جس کا مقصد 6 سے 16 سال کے بچوں میں صحت مند طرزِ زندگی کے طریقے متعارف کرانا ہے۔ یہ ایک نصابی پروگرام ہے جس کا برانڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے، اور یہ صحت مند کھانا پینا، غذائیت، صفائی ستھرائی اور جسمانی حرکت کے موضوعات پر محیط ہے۔