اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک اور وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے پیر کو بحرین کی رائل کورٹ میں بحرین کے وزیر برائے فالو اپ شیخ احمد بن عطیاطالہ الخلیفہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اسلام آباد میں نرسنگ یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے کو حتمی شکل دینے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اس …
سائرہ افضل تارڑ کی بحرین کے وزیر شیخ احمد بن عطیاطالہ الخلیفہ سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک اور وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے پیر کو بحرین کی رائل کورٹ میں بحرین کے وزیر برائے فالو اپ شیخ احمد بن عطیاطالہ الخلیفہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اسلام آباد میں نرسنگ یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے کو حتمی شکل دینے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر جاوید ملک نے کہا کہ شاہ حمد یونیورسٹی برائے نرسنگ و الائیڈ میڈیکل سائنسز پاکستان کے عوام کیلئے بحرین کے شاہ کا ایک تحفہ اور قریبی دوستی کی علامت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ملاقاتوں کا مقصد رواں سال کے آخر میں شروع ہونے والے اس منصوبے کیلئے طریقہ کار طے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر منظور شدہ نصاب کی تیاری کیلئے رائل کالج آف سرجنز، سکول آف نرسنگ (بحرین کیمپس) کے حکام کے ساتھ مزید ملاقاتیں بھی ہونگی۔ انہوں نے بتایا کہ تعلیمی کیمپس کے علاوہ رہائشی سہولیات بھی یونیورسٹی میں دستیاب ہونگی اور وہ بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی کے قیام کیلئے نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزارت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے یہ قابل قدر تحفہ دینے پر بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا۔







