سائفر اور امریکی سازش دفن، اب عمران خان کے قتل کی من گھڑت کہانی مضحکہ خیز ہے، مریم اورنگزیب

279

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سائفر اور امریکی سازش کی کہانی دفن ہونے کے بعد اب عمران خان کے قتل کی من گھڑت کہانی مضحکہ خیز ہے، فارن ایجنٹ باہر بیٹھے بھگوڑے ایجنٹوں کے ذریعے سازش کروا رہا ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن ایجنڈا بے نقاب ہو چکا ہے، فارن فنڈنگ کیوں ہوئی؟ معیشت کی تباہی، تقسیم اور شہداء کے خلاف مہم اس کے غلیظ ذہن کے ثبوت ہیں۔