سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

103
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ 18 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قراۃ العین میمن نے افسران وعملہ کی حاضری اور سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے تحصیل آفس اراضی ریکارڈ سنٹر اور سول ڈیفنس آفس کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ بھی ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے تحصیل آفس اراضی ریکارڈ سنٹر میں مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات،ملازمین کی حاضری اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل آفس اراضی ریکارڈ سنٹر میں سائلین سے سہولیات بارے دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر آفس میں آنے والے شہریوں کے مسائل غور سے سنے جائیں اور ان کو فوری حل کیا جائے۔اراضی ریکارڈ سنٹر میں بہترین، بروقت اور معیاری ریونیو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام ملازمین اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں۔