صوفیہ۔8نومبر (اے پی پی):اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار میٹوی مڈل کوپ اے ٹی پی صوفیہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں الیگزینڈر ڈونسکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار الیگزینڈر لازاروف پر مشتمل میزبان جوڑی کو شکست دی۔
اے ٹی پی صوفیہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں جاری ہے۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار میٹوی مڈل کوپ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الیگزینڈر ڈونسکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار الیگزینڈر لازاروف پر مشتمل میزبان جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور4-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔