روم۔2جون (اے پی پی):انگلینڈ کے سائیکل سوار سائمن یٹس نے پہلی مرتبہ گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس جیت لی،32 سالہ سائمن یٹس گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس جیتنے والے تیسرے برطانوی سائیکلسٹ بن گئے ۔ان سے قبل 2018 کی گیروڈی اٹالیا سائیکل ریس انگلینڈ کے سائیکلسٹ کرس فروم نے جیتی تھی جبکہ 2020 کی گیروڈی اٹالیا سائیکل ریس انگلینڈ کے تاؤ جیوگیگن ہارٹ نے اپنے نام کی تھی یوں سائمن یٹس تیسرے برطانوی سائیکلسٹ ہیں جنہوں نے گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس جیتی ہے۔ سائمن یٹس نے 2018 کے والٹا سپین اور گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس 2025 جیتنے کے بعد کے بعد اپنا دوسرا گرینڈ ٹور ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
ریس کا 21واں مرحلہ نیدرلینڈز کے سائیکل سوار اولاو کویج نے جیتا ۔البانیہ سے گیرو ڈی اٹالیہ کا 108 واں ایڈیشن شروع ہوا جو اٹلی میں اختتام پذیر ہواریس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں رہے۔گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے 21ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے ویٹیکن گارڈنز (ویٹیکن سٹی) سے روم تک سیدھا 143 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔ نیدرلینڈز کے 23 سالہ سائیکل سوار اولاو کویج نےتمام سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ 3 گھنٹے 12 منٹ 19 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ریس کے آخری 21 ویں مرحلے میں آسٹریلیا کے 26 سالہ سائیکلسٹ کیڈن گرووز نے دوسری جبکہ میزبان اٹلی کے سائیکلسٹ میٹیو موشیٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، تاہم مجموعی طور پر ریس 32 سالہ برطانوی سائیکل سوار سائمن یٹس کے نام رہی۔ ریس میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن میکسیکو کے 21 سالہ سائیکلسٹ آئزک ڈیل ٹورو کے نام جبکہ 32 سالہ ایکواڈورکے سائیکلسٹ رچرڈ کاراپاز تیسرے نمبر پر رہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604119