سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور حساب میں بہتر تعلیم کےلئے پندرہ روز میں نیشنل پلان آف ایکشن بنایا جائے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کی محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام کو ہدایت

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور حساب کے مضامین میں بہتر تعلیم کے لئے اگلے پندرہ روز میں نیشنل پلان آف ایکشن بنایا جائے۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ ان مضامین میں میعاری تعلیم اچھے سائنسدان اور انجنئرز پیدا کرنے کے لئے بہت ضروری ہے،، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے نظام …

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور حساب کے مضامین میں بہتر تعلیم کے لئے اگلے پندرہ روز میں نیشنل پلان آف ایکشن بنایا جائے۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ ان مضامین میں میعاری تعلیم اچھے سائنسدان اور انجنئرز پیدا کرنے کے لئے بہت ضروری ہے،، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے نظام تعلیم میں رٹہ سسٹم کو ختم کر کے کمپوٹر کے ذریعے تعلیم دینے پر زور دینا چاہیئے۔ احسن اقبال نے ان خیالات کا اظہار پلاننگ کمیشن میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا۔ اجلاس میں چئیرمین ایچ ای سی اور وفاقی و صوبائی ایجوکیشن کے حکام نے شرکت کی۔۔انہوں نے کہا کہ سائنس نصاب، سائنس مضامین میں اساتذہ کی ٹریننگ، ہر سکول میں سائنس کی لیبارٹری، سائنسی میلے، سائنسی مقابلے اور اور مناسب مانٹرنگ سسٹم اس پلان کا حصہ ہوں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ طلباءمیں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے سکولوں میں ایکٹویٹز کے ذریعے تعلیم دینی چاہیئے۔

Leave a Reply