سائنس نے ہماری طرز ذندگی سمیت پوری دنیا کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے،فواد چوہدری

120

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وفاقی و زیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سائنس نے ہماری طرز ذندگی سمیت پوری دنیا کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی سے فاصلے سمٹ گئے۔تعلیمی اداروں کو ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کو فروغ دینے میں کردار ادا کرنا چاہیئے۔ دنیا کے مستقبل کا دارومدار سائنس و ٹیکنالوجی میں پیشرفت پر منحصر ہے۔اس سیکٹر میں خواتین اور لڑکیوں کی شمولیت ضروری ہے۔وہ منگل کو سائنس کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان سائنس فاونڈیشن،یونیسکو اور کامسیٹس اور پاکستان اکیڈمی آف سائنس کے اشتراک سے کومسٹیک سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ملک کا مستقبل سائنس کی ترقی سے وابستہ ہے،اگر ہم نے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرناہے تو ہمارے بچوںکو سائنس کی طرف آنا ہوگا۔ہمارے پاس وسائل کی بھی کمی نہیں ،ملک میں نوجوان نسل کو انٹرنیت سمیت مختلف سہولتیں حاصل ہیں، جنہیں بروئے کار لا کر سائنس و ٹیکنالوجی کے جدید علوم سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔مستقبل میں وہی ممالک آگے جائیں گے جن کا مسقبل علم،تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے۔فواد چوہدری نے بڑی طاقتوں سے اپیل کی کہ ویکسین پر اجارہ داری نہیں قائم کرنا چاہیئے اور اسے کسی ایک ملک تک محدود نہیں کرنا چاہیئے۔امیر ممالک نے 0.5ارب ویکسین کا آرڈر دے رکھا ہے۔اگر یہ امیر ممالک ویکسن حاصل کریں تو ترقی پزیر ممالک اس سے محروم رہ جائیں گے،جو سائنس و ٹیکنالوجی پر اجارہ داری کے مترداف ہوگا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے کئی چلینجز کا مقابلہ کیا ہے اور اس وقت بھی کورونا کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں،لیکن جب پہلا کرونا کے کیس سامنے آئےتو پانچ ماہ تک ہم نے چین سے طبی سازوسامان درآمد کیں۔تاہم ہماررے سائنسدانوں کی دن رات کاوشوں سے پاکستان اب اپنے ماسکس، سنیٹائزر کٹس اور وینٹی لیٹرز مختلف ممالک کو برآمد کر رہا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بہت جلد فائیو جی ٹیکنالوجی سے انقلاب آئے گا۔تقریب سے سیکرٹری جنرل پاکستان اکیڈمی آف سائنس ڈاکٹر اسلم بیگ،پاکستان سائنس فاونڈیشن کے رکن مرزا حبیب علی،صدر ای سی او سائنس فاونڈیشن ڈاکٹر منظور سومرو،ڈائریکٹر یونیسکو پیٹریسیامیک فلپ اور ڈاکٹر ضابطہ خان شینواری نے خطاب کیا۔مقررین نے معاشرے کیلئے سائنس کے کردار اور سائنس کا مسقتبل،نوجوان نسل کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی تعلیم کی اہمیت۔سائنسدانوں،حکومتوں اور شہریوں کے درمیان ڈائیلاگ کی بہتری اور بین الاقوامی سائنٹفک تعاون سے متعلق امور کو اجاگر کیا۔