اسلام آباد ۔ 24 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کسی بھی ملک کی اقتصادی و معاشرتی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،اور اعلی تعلیم کا فرو غ اور تعلیمی نظام کی ترویج ہی ایک مربوط اور مضبوط ریسرچ کلچر کے قیام میں مدد دے سکتی ہے۔ اگر ہم ترقی کی دور میں دنیا …
سائنس و ٹیکنالوجی کسی بھی ملک کی اقتصادی و معاشرتی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کسی بھی ملک کی اقتصادی و معاشرتی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،اور اعلی تعلیم کا فرو غ اور تعلیمی نظام کی ترویج ہی ایک مربوط اور مضبوط ریسرچ کلچر کے قیام میں مدد دے سکتی ہے۔ اگر ہم ترقی کی دور میں دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی نئی نسل کو ریسرچ میں مکمل تعاون اور حوصلہ افزائی فراہم کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں جمعہ کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی پانچویںنمایاں ریسرچ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔








