سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) کو مزید بہتر بنانے کےلئے اپنی صلاحیتوں اور استعداد کار سے بھرپور استفادہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں ایک اجلاس کے دروان دی گئی بریفنگ کے موقع پر کیا۔ پی سی ایس …

اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) کو مزید بہتر بنانے کےلئے اپنی صلاحیتوں اور استعداد کار سے بھرپور استفادہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں ایک اجلاس کے دروان دی گئی بریفنگ کے موقع پر کیا۔ پی سی ایس آئی آر کے چیئرمین ڈاکٹر شہزاد عالم نے ادارہ کی ایک سالہ کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی سی ایس آئی آر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا ذیلی ادارہ ہے اور یہ سائنسی و صنعتی تحقیق بارے کام کرتے ہوئے جہاں ضرورت ہو، کوالٹی کو یقینی بنانے، معیار کنٹرول کرنے، مشاورت اور کیمیائی فارمولا، ٹےکنالوجی اور مقامی صنعت کو وسائل فراہم کرتا ہے۔ پی سی ایس آئی آر کے چیئرمین نے وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کو بتایا کہ پی سی ایس آئی آر کا کوئٹہ سنٹر 7سال سے قائم ہے اور بعض داخلی مسائل اور سیکورٹی صورتحال سے یہ غیر فعال رہا ہے تاہم پی سی ایس آئی آرنے ان مشکلات کے باوجود بہتر مہارت یافتہ ماہرین اور افرادی قوت کی فراہمی کےلئے کچھ اقدامات کئے ہیں۔

Leave a Reply