سائنس ٹیکنالوجی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے لئے 2ارب 15کروڑ68لاکھ روپے جاری

72

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں سائنس ٹیکنالوجی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2ارب 15کروڑ68لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔

حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں اس ڈویژن کےلئے 2ارب 84کروڑ60 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔