26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومکھیل کی خبریںسائوتھ افریقہ ویمنز ٹیم کے خلاف سیریز سے قومی ٹیم کی کھلاڑیوں...

سائوتھ افریقہ ویمنز ٹیم کے خلاف سیریز سے قومی ٹیم کی کھلاڑیوں کی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے اچھی تیاری ہوئی ہے، کپتان پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم

- Advertisement -

ملتان۔ 20 ستمبر (اے پی پی):پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ سائوتھ افریقہ کے خلاف بینک الفلاح ٹی 20 سیریز میں قومی ویمنز ٹیم کی آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 ء کیلئے اچھی تیاری ہوئی ہے،خواہش ہے میری کپتانی میں پاکستان ورلڈ کپ جیتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں بینک الفلاح ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں سائوتھ افریقن ویمنز ٹیم کے خلاف شکست کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

فاطمہ ثناء نے کہا کہ سائوتھ افریقہ ویمنز ٹیم نے اچھا کھیلا اور وہ سیریز جیت گئی،کیچز ڈراپ ہونے کی وجہ سے سائوتھ افریقہ کیخلاف قومی ٹیم سیریز کا فیصلہ کن میچ ہاری۔قومی ویمنز ٹیم کی کپتان نے کہا کہ سائوتھ افریقہ کے خلاف سیریز میں ہم نے ٹیم میں نئی چیزیں ٹرائی کیں،جس سے کھلاڑیوں میں کونفیڈینس آیا،بیٹنگ و بالنگ میں کھلاڑیوں نے اچھے نتائج دیئےالبتہ فیلڈنگ میں ہماری کارکردگی اچھی نہیں رہی،ورلڈ کپ کے بڑے ایونٹ میں ماضی کی غلطیوں کو ٹھیک کرکےمکمل تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم ورلڈ کپ کیلئے پُراعتماد ہے،ہماری بیٹرز اور بالرز فارم میں ہیں،فیلڈنگ کے شعبہ میں محنت کر کے ٹی 20 ورلڈ ورلڈ کپ میں بہترین کھیل پیش کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔بعد ازاں جنوبی افریقن ویمن ٹیم کی کپتان اینری ڈرکسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کیخلاف سیریز میں جیت ہماری ٹیم کیلئے اہم ہے،پاکستان کے خلاف کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھائی لیکن ابھی بھی بہت سی چیزوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان میں کھیلنا ہماری ٹیم کیلئے ایک اچھا تجربہ رہا،سیریز کے دوران ملتان کے شائقین نے بہت پیار دیا اور سپورٹ کیا،ملتان کے لوگ بہت اچھے ہیں،ملتان کے لوگوں کی مہمان نوازی اور پیار ہمیشہ یاد رہے گا۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں