23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںسائوتھ پنجاب سیکرٹریٹ خطے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا...

سائوتھ پنجاب سیکرٹریٹ خطے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن

- Advertisement -

ملتان۔ 12 اگست (اے پی پی):سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب سرفراز احمد نے کہا ہے کہ سائوتھ پنجاب سیکرٹریٹ کا خطے کی تعمیر میں اہم کردار ہے،مختلف شعبوں میں ترقی کے نئے سنگ میل عبور کئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے دورے پر آئے ہوئے پی ایم ایس کے40 افسران پر مشتمل وفد کو بریفنگ کے دوران کیا۔ ایم پی ڈی ڈی کے کورس کوآرڈینیٹر مبشر علی اور انسٹرکٹر عقیل اعوان بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ جنوبی پنجاب کے پروفائل بارے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے بتایا کہ جغرافیائی لحاظ سے جنوبی پنجاب ایک اہم خطہ ہے جو تاریخ، تہذیب اور ثقافت کے حوالے سے ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ یہ خطہ پورے ملک کو غلہ فراہم کرتا ہے اور کپاس کی فصل کی صورت میں پاکستان کے لئے زرمبادلہ کمانے کا اہم ذریعہ ہے۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ لائیو سٹاک کے شعبے میں یہاں بہت پوٹینشل موجود ہے اور حلال گوشت کی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کے لئے اہم منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری فواد ہاشم ربانی سیکرٹریٹ کے ہر شعبے کو ڈیجیٹلائز کرنے کے خواش مند ہیں اور اس سلسلے میں شاندار کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ صوبے کا پہلا ادارہ ہے جہاں الیکٹرانک فائل سسٹم رائج کیا گیا اور اب جنوبی پنجاب کے سرکاری, نیم سرکاری اور خود مختار اداروں میں بھی پیپر لیس سسٹم لانچ کر دیا گیا ہے جبکہ ٹینڈرنگ سسٹم کو شفاف بنانے کے لئے ای پروکیورمنٹ سسٹم رائج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی پنجاب میں مصنوعی ذہانت اور آئی ٹی کے موضوع پر پہلی کامیاب نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں نجی اور سرکاری یونیورسٹیوں کے سٹوڈنٹس نے منفرد ماڈلز پیش کئے۔ سپیشل سیکرٹری نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں ٹریفک کنٹرول اور زراعت کے شعبے میں کراپ مانیٹرنگ کے لئے بھی آرٹیفیشل انٹلیجنس کا استعمال کیا جارہا ہے ،جبکہ خطے میں آئی ٹی پارک کے قیام کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے خطے میں سیاحت کے فروغ، موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو روکنے کےلئے کاوشوں اور تعلیم کے شعبے میں منفرد اقدامات کا بھی ذکر کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں