سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم 21افغانی باشندوں کو حراست میں لے لیا

سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم 21افغانی باشندوں کو حراست میں لے لیا

کراچی۔ 06 جولائی (اے پی پی):تھانہ سائٹ سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی چوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم 21افغانی باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

پیر کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افغان باشندے غیر قانونی طور پر نیو سبزی منڈی چوکی کی حدود میں رہائش پذیر تھے۔پولیس نے افغان باشندوں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانے منتقل کردیا ہے۔