کراچی۔ 08 جولائی (اے پی پی):میٹروویل سائیٹ ایریا میں خاتون سے موبائل فون چھیننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سائیٹ اے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چھینا ہوا موبائل فون اور پرس برآمد کرلیا۔
منگل کو ایس ا یس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزم شاہ زیب ولد الطاف الرحمان اپنے ساتھی کے ہمراہ گزشتہ روز میٹروویل سائیٹ ایریا بلاک 4میں ایک خاتون سے موبائل فون اورپرس چھین کرفرار ہوگیا تھاجس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہےجبکہ فرار ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔