24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںسائیٹ اے پولیس کی کارروائیاں ،2ملزمان گرفتار،چرس، اسلحہ برآمد

سائیٹ اے پولیس کی کارروائیاں ،2ملزمان گرفتار،چرس، اسلحہ برآمد

- Advertisement -

کراچی۔ 04 اگست (اے پی پی):سائیٹ اے پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک کلو 140گرام چرس، ایک غیرقانونی پستول 30بور بمعہ لوڈ میگزین اور نقدی برآمدکرلی۔پیر کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد نسیم ولد حاجی عبدالولی اور میاں سید بادشاہ ولد میاں میر امین شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کو فخرالدین ولیکا روڈ اورمیٹروول سائیٹ ایریا سے گرفتار کیا ہے۔دوران تفتیش ملزم محمد نسیم نے بتایا کہ بس کوچ کے ذریعے منشیات افغانستان سے لاکر کراچی کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتا تھا جبکہ ملزم میاں سید بادشاہ نے بتایاکہ سائیٹ ایریا میں بسکٹ کی سوزوکی سے اپنے دوست شینا کے ساتھ مل کر اسلحہ کے زور پر 80ہزار روپے نقدی چھیننے تھے۔

- Advertisement -

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں