اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ سابقہ حکومت نے سی پیک کو نظر انداز کیا ،چینی کمنپیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے،سی پیک کے منصوبوں میں سکیورٹی مزید بہتر بنائیں گے،آئندہ بجٹ میں نوجوانوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں گے۔
بدھ کو نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے سی پیک نظر انداز کیا ۔ ستمبر 2021 سے سی پیک کی جے سی سی میٹنگ نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سی پیک کو سرد مہری کا شکار رکھا۔ اب سی پیک کا ہر پندرہ روز میں جائزہ اجلاس ہوگا۔چینی کمنپیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔ سی پیک کے منصوبوں میں سکیورٹی مزید بہتر بنائیں گے۔ سابقہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ کم کرکے 500 ارب کیا۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کی ہے۔ آئندہ بجٹ نوجوانوں کا بجٹ ہوگا،آئندہ بجٹ میں نوجوانوں کی تربیت کے منصوبے لائیں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے، نوجوانوں کو کھیل اور تفریح کے مواقع فراہم کریں گے، آئندہ بجٹ میں نوجوانوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں گے،آئندہ بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے لیے فنڈز بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تکمیل کے قریب منصوبے مکمل کرنا بھی ترجیح ہے، منصوبے تیزی سے مکمل کرکے عوام کو فائدہ پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ آیندہ بجٹ بلوچستان میں ترقی کی رفتار تیز کرے گا،بلوچستان میں ترقی امن کی کوششوں کو کامیاب کرے گی۔