راولپنڈی ۔ 26 جنوری (اے پی پی)پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو آئینی حدود میں رہتے ہوئے فوجی طریقہ کار کے مطابق حکومت کے ذریعے اراضی الاٹ کی گئی ہے ‘ اس معاملے پر بلاوجہ قیاس آرائیوں کا مقصد پاک فوج کو بدنام کرنے کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو سرکاری زمینوں کی الاٹ کے حوال سے گذشتہ کئی دنوں سے قیاس آرائیاںجاری ہیں اور مختلف آراءسامنے آرہی ہیں۔