سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش انتقال کرگئے

99

واشنگٹن ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش انتقال کرگئے، ان کی عمر 94 سال تھی۔ ان کے انتقال کا اعلان ان کے بیٹے سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے کیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان کے اہل خانہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سینیئر جارج بش کہے جانے والے صدر کا گزشتہ شام کوہوا۔ وہ دوسری جنگ عظیم کے پائلٹوں میں شامل تھے۔1964ء میں ریپبلکن کی جانب سے سیاست میں آنے سے قبل وہ ٹیکساس میں تیل اور پیٹرول کے بڑے تاجر تھے۔ رواں سال ان کی اہلیہ بابرا بش کا بھی انتقال ہوا تھا۔ جارج ڈبلیو بش 41 ویں صدر بننے سے قبل رونالڈ ریگن کے دور میں آٹھ سال تک نائب صدر کے عہدے پر رہے۔ ان کے دور صدارت کو ان کی خارجہ پالیسی کیلئے یاد کیا جاتا ہے۔