سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی میڈیا سے گفتگو

83
APP66-27 LAHORE: November 27 - Former Indian Cricketer Navjot Singh Sidhu talking to media persons at Press Club. APP Photo by Mustafa Lashari

لاہور۔27 نومبر(اے پی پی )سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جو بیج بویا آج وہ پودا بن چکا ہے،ہمیں نفرتیں ختم کرکے محبتیں بانٹنی چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر پریس کلب کے عہدیداران سمیت سینئر صحافیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی‘ انہوں نے کہا کہ وہ شروع سے ہی وزیر اعظم عمران خان کے پرستار ہیں‘ 3 ماہ پہلے کئے وعدے کی تکمیل ہونے جارہی ہے جس پر وہ وزیر اعظم عمران خان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے کرتار پور راہداری کھولنے کا وعدہ پورا کیا‘ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو آپس کے اختلافات ختم کرکے تعلقات کو آگے بڑھانا چاہیے۔