33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںسابق جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسیز کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں...

سابق جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسیز کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں واپسی کا عندیہ

- Advertisement -

جوہانسبرگ۔6دسمبر (اے پی پی):سابق جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسیز نے آئندہ سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا اشارہ دے دیا۔ سابق پروٹیز کپتان نے2021 ء میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے نمائندگی کے بعد سے کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے جبکہ انہوں نے آخری مرتبہ 2020ء میں انگلینڈ کے خلاف اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں حصہ لیاتھا۔

39 سالہ کرکٹر نے حالیہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جبکہ وہ رواں سال کھیلی گئی آئی پی ایل میں شبمان گل کے بعد دوسرے کامیاب ترین بلے باز قرار پائے، انہوں نے رائل چیلنجرز بنگلور کی طرف سے 14 اننگز میں 730 رنز سکور کئے۔

- Advertisement -

ڈوپلیسیز اس وقت ابوظہبی ٹی ٹین میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ انہوں نے اس بات کا اشارہ دیا کہ ان کی جنوبی افریقہ کے نئے وائٹ بال کوچ روب والٹر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ممکنہ واپسی کے بارے میں بات چیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ ڈوپلیسیز 2014ء اور 2016ء کے ورلڈ کپ مقابلوں میں جنوبی افریقہ ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں، انہوں نے باضابطہ طور پر انٹرنیشنل وائٹ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تاہم انہیں گزشتہ دو میگا ایونٹس کیلئے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417497

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں