23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںسابق خاتون اول نصرت بھٹو کی برسی منائی گئی

سابق خاتون اول نصرت بھٹو کی برسی منائی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):سابق خاتون اول نصرت بھٹو کی برسی بدھ کو منائی گئی۔نصرت بھٹو 23 مارچ 1929 کو ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں۔ان کی شادی بانی پیپلز پارٹی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ 1951 میں ہوئی۔نصرت بھٹو کے بچوں میں سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو شہید، صنم بھٹو، میر مرتضیٰ بھٹو اور میر شاہنواز بھٹو شامل ہیں۔

مادر جمہوریت نصرت بھٹونے ملک ،عوام اور جمہوریت کےلئے قربانیوں کی ایک تاریخ رقم کی ،وہ 23 اکتوبر 2011 کو دبئی میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ ان کی برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام دعائیہ تقریبا ت کا انعقاد کیا گیا جن میں ان کی قومی اور سیاسی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=516187

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں