سابق سفیر آصف علی خان درانی افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندہ مقرر

117
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی حصول"سے متعلق پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی): پاکستان نے سابق سفیر آصف علی خان درانی کو افغانستان کے لئے پاکستان کا خصوصی نمائندہ مقرر کردیا ہے۔ فارن سروس کے ریٹائرڈ افسر آصف علی خان درانی ایران اور یو اے ای میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے کابل، تہران، نئی دہلی اور لندن میں پاکستان کے مشن اور نیویارک میں اقوام متحدہ کے مستقل مشن میں بھی مختلف عہدوں پر خدمات سر انجام دی ہیں۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے جمعرات کو پریس بریفنگ میں کہا کہ آصف علی خان درانی افغانستان کے بارے میں نمائندہ خصوصی کے طور پر بین الاقوامی شراکت داروں اور پاکستانی قیادت کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔ وہ افغانستان کے بارے میں خصوصی نمائندوں کی سطح پر ہونے والے بڑے بین الاقوامی میکانزم میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔