اسلام آباد۔ 5 مئی (اے پی پی) سابق سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت سے تمام تصفیہ طلب معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جبکہ بھارت پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے کوشاں رہتا ہے ، بھارت سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانے کے لئے تخریبی کارروائیاں کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں …
سابق سفیر مسعود خان کی پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 5 مئی (اے پی پی) سابق سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت سے تمام تصفیہ طلب معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جبکہ بھارت پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے کوشاں رہتا ہے ، بھارت سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانے کے لئے تخریبی کارروائیاں کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف ایف 16 طیاروں کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ کر رہا ہے بلکہ چین جیسے ہمارے مخلص دوست سے بھی ہماری شکائتیں لگا رہا ہے جو اس کی منفی سیاست کا واضح ثبوت ہے۔








