سابق سپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو انتقال کر گئے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اظہار تعزیت

176
سابق سپیكر قومی اسمبلی الہی بخش سومرو طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے
سابق سپیكر قومی اسمبلی الہی بخش سومرو طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):سابق سپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو انتقال کر گئے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بزرگ سیاستدان اور سابق سپیکر قومی اسمبلی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو سپیکر نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم الٰہی بخش سومرو کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

سپیکر نےبزرگ سیاستدان الٰہی بخش سومرو کی سماجی و سیاسی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ الٰہی بخش سومرو کے انتقال سے ملک ایک مخلص اور صاحب بصیرت سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا ہے، ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ اور پارلیمان کی مضبوطی کیلئے مرحوم الٰہی بخش سومرو کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا،

مرحوم الٰہی بخش سومرو ایک زیرک ، مدبر اور سینئر سیاسی رہنما تھے۔ سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم الٰہی بخش سومرو کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔