اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھرمیںقرنطینہ کرلیا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریماورنگزیب کے مطابق سابق سپیکر ایاز صادق نے گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا ہے ۔ اہم شخصیات میںسردارایاز صادق کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اور نیک خواہشات کااظہار کیا۔ واضح رہے کہ شہباز شریف، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب سمیت مسلم لیگ (ن) کے کئی سردکردہ رہنما پہلے ہی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔