احمدپورشرقیہ۔ 06 نومبر (اے پی پی):سابق چئیرمین پی سی بی و چئیرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون چوہدری محمد ذکاء اشرف کے والد سابق سنیٹر سندھ معروف وممتازصنعت کار الحاج چوہدری محمد اشرف مرحوم کی اکتالسیویں برسی اشرف آباد بہاولپور میں منائی گئی۔ برسی کے موقع پر ملک کے نامور علماء اکرام اور نعت خواں کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے سیاسی وسماجی،بینکرز، صنعت کار، کسان، میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں شرکت کی۔