اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):سابق سینیٹر میاں عتیق نے ایوان بالا کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے ایوان کو آگاہ کیا کہ سابق سینیٹر میاں عتیق مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر ایوان کی کارروائی دیکھ رہے ہیں، ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ اراکین سینیٹ نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔