27.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںسابق سینیٹر وقار احمد خان کی دو ارب روپے سے زائد مالیت...

سابق سینیٹر وقار احمد خان کی دو ارب روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی کی نیلامی کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار

- Advertisement -

لاہور۔6مئی (اے پی پی):چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پاک عرب ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک سابق سینیٹر وقار احمد خان کی دو ارب روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی کی نیلامی کے خلاف دائر درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ دائر درخواست پر ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ قبل ازیں عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا، سابق سینیٹر وقار احمد خان نے نیب عدالت کے جائیداد فروخت کرنے کی کارروائی اور ٹرائل کورٹ کے ضمانت منسوخی کے شوکاز نوٹس کو چیلنج کیا تھا۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سابق سینیٹر کی درخواست پر دورکنی بنچ سماعت کرسکتا ہے، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے نشاندہی کی کہ پچاس کروڑ سے کم کے ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔عدالت کے روبرو درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وقار احمد خان کے خلاف پاک عرب ہائوسنگ سوسائٹی میں فراڈ کے الزام میں مقدمہ نیب کورٹ میں زیر سماعت ہے، تاہم انہوں نے اپنی پراپرٹی نیب کے حوالے کر دی ہے جو نیب کے پاس محفوظ ہے ۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب کی جانب سے واجب الادا رقم کے بارے میں واضح معلومات فراہم نہیں کی جا رہی۔

- Advertisement -

پہلے 3.7 ارب اور بعد ازاں 4.5 ارب روپے کی رقم بتائی گئی، جبکہ حتمی رقم تاحال نہیں بتائی گئی۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ وہ نیب کورٹ کے پراپرٹی نیلامی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593654

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں