سابق سیکرٹری اطلاعات اسماعیل پٹیل انتقال کرگئے

241
Former Information Secretary Ismail Patel
Former Information Secretary Ismail Patel

کراچی، 01 اگست (اے پی پی):سینئر سرکاری عہدوں پر خدمات انجام دینے والے سابق سیکرٹری اطلاعات اسماعیل پٹیل طویل علالت کے بعد جمعرات کو کراچی میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 74 برس تھی۔اسماعیل پٹیل کو ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ انہوں نے بیوہ انجم اور ایک بھائی ابراہیم کے ساتھ ساتھ بہت سے دوست و احباب کو سوگوار چھوڑا ہے۔

اسماعیل پٹیل انفارمیشن سروس کے پہلے سی ایس ایس بیچ سے تعلق رکھنے تھے۔ان کا ایک شاندار کیرئیر تھا جس میں 80 کی دہائی کے اوائل میں نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن میں بطور پریس آفیسر خدمات کی انجام دہی بھی شامل تھی۔ انہوں نے پرنسپل انفارمیشن آفیسر ( پی آئی او)، صدر غلام اسحاق خان کے پریس سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی، کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔