سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی باجوڑ میں میں دہشتگردی کی مذمت،شہدا کے لواحقین سے اظہار افسوس

161
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی باجوڑ میں میں دہشتگردی کی مذمت،شہدا کے لواحقین سے اظہار افسوس

کراچی۔ 08 جنوری (اے پی پی):پیپلز پارٹی کو رہنما و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے باجوڑ میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔میڈیا سیل سے جاری بیان میں آصف علی زرداری نے پولیو کے خاتمے کےلئے رضاکاروں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی بہادر پولیس پرقوم کو فخر ہے۔آصف علی زرداری نے واقعے میں شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا بھی کی۔